Thursday, March 28, 2024

عرفان صدیقی کیخلاف غلط مقدمہ درج کرایا، اسلام آباد انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرلی

عرفان صدیقی کیخلاف غلط مقدمہ درج کرایا، اسلام آباد انتظامیہ نے غلطی تسلیم کرلی
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے عرفان صدیقی کے خلاف غلط مقدمہ درج کرائے جانے کی غلطی تسلیم کرلی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کو کرایہ دار ایکٹ مقدمے سے بری کردیا۔ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کے خلاف قانون کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ پولیس کی نااہلی سامنے آگئی۔ مقدمہ اندارج کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے عرفان صدیقی کومقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ پیش کی اور انکشاف کیا کہ جس ایگریمنٹ کی بنیاد پر عرفان صدیقی کو گرفتار کیا وہ عرفان صدیقی کے نام ہی نہیں تھا۔ پولیس کو یہ بات بعد میں پتہ چلی کہ ایگریمنٹ عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی اور جنید اقبال کے درمیان تھا دوران سماعت عرفان صدیقی کے وکیل نے انتظامیہ کےخلاف کارروائی کی  استدعا کی تو جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ یہ آپ کا حق ہے، آپ الگ سے درخواست کرسکتے ہیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت اگر انتظامیہ کے ایکٹ سے متعلق اپنے فیصلے میں لکھ دے تو بہتر ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد مقدمے کے اخراج کی درخواست نمٹا دی۔ عرفان صدیقی کے کرایہ دارایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔