Thursday, May 9, 2024

عرب کے صحرا میں چمکتی دمکتی گاڑیوں کا میلہ سج گیا

عرب کے صحرا میں چمکتی دمکتی گاڑیوں کا میلہ سج گیا
December 18, 2019
جدہ ( 92 نیوز) عرب کے صحرا میں چمکتی دمکتی گاڑیوں کا میلہ سج گیا ، سعودی انٹرنیشنل موٹر شو میں دنیا بھر کی چودہ بڑی کمپنیاں شریک ہیں ۔ سعودی عرب کے شہر جدّہ میں اکتالیس واں عالمی موٹر شو سج گیا جس میں دنیا کی 14 نامور کارساز کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کررہی ہیں۔ شو میں 2020 میں آنے والی گاڑیوں کو پیش کیا جارہا ہے ، جن کے ساتھ پرانے ماڈلز کے ترمیم شدہ ایڈیشن بھی شامل ہیں ، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ، شرکا اپنی پسندیدہ گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے نظر آئے۔ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے اسی مناسبت سے ایونٹ میں خواتین کیلئے خصوصی گاڑیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔