Wednesday, April 24, 2024

عرب ٹی وی کے اسپاٹ فکسنگ کے نئے الزامات،آئی سی سی کا رد عمل سامنےآگیا

عرب ٹی وی کے اسپاٹ فکسنگ کے نئے الزامات،آئی سی سی کا رد عمل سامنےآگیا
October 22, 2018
دبئی ( 92 نیوز) عرب ٹی وی کے اسپاٹ فکسنگ کے نئے الزمات پر آئی سی سی کا رد عمل بھی  آگیا،ایلکس مارشل کہتے ہیں  معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔ پی سی بی کے  مطابق کسی کیساتھ تصاویر سے الزامات  ثابت نہیں ہوتے ،شواہد فراہم کیے جائیں ،انگلش کرکٹ بورڈ نے الزامات کو رد کر دیا۔ کرکٹ میں فکسنگ کے نئے الزامات کا بھونچال ،آئی سی سی بھی حرکت میں گیا ،اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔ فکسنگ الزامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ، پی سی بی بی نے موقف اپنایا کہ کسی کے ساتھ تصویر سے جرم ثابت نہیں ہوتا ، شواہد فراہم کیے جائیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نے معاملےپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  کھلاڑی فکسنگ الزامات سن سن کر تنگ آچکے ہیں ،عرب ٹی وی غیر ایڈٹ شدہ مواد فراہم کرے۔انگلش بورڈ نے الزامات رد کر دیے  ان کے مطابق  کھلاڑیوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں دیے  گئے ۔ عرب ٹی وی  کے مطابق15 انٹرنیشنل میچز میں 26 بارفکسنگ ہوئی ،7میچزمیں انگلینڈ کےکرکٹرز،پانچ میں آسٹریلوی  جبکہ  تین میچز میں پاکستانی کرکٹرز بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے۔ ویرات کوہلی ،عمر اکمل ،سریش رائنا ،روہت شرما ،لکشمی پتی بالا جی  کے نام شامل ، فکس کیےگئےان میں6ٹیسٹ،6ون ڈےاور3ٹی ٹوینٹی میچزشامل ہیں ۔ الجزیرہ نے دعوی کیا کہ فکسنگ کے تانے بانے ایک بار پھر بھارتی فکسر انیل منور سے جا ملے۔