Thursday, April 25, 2024

عرب لیگ کا یمن کے صدرمنصورہادی کی حمایت پر اتفاق

عرب لیگ کا یمن کے صدرمنصورہادی کی حمایت پر اتفاق
March 29, 2015
شرم الشیخ(ویب ڈیسک)یمن کے بحران پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب لیگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران عرب لیڈروں نے یمن کے صدر منصور ہادی کی حمایت پر بھی اتفاق کیا۔ مصری صدر السیسی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کومشترکہ فوج بنانے کا فیصلہ کرناچاہیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عرب لیگ میں بائیس ممالک شامل ہیں اور تمام ملکوں کی اس فورس میں شمولیت کا امکان کم ہے۔ مشترکہ فورس کو فوری یمن بھجوانے کا بھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فورس میں 40ہزار اہلکار، متعدد طیارے اور بحری جہاز شامل ہوں گے۔ عرب لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یمن میں باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک آپریشن جاری رہے گا۔