Saturday, April 20, 2024

عرب لیگ نے گولان پہاڑیوں بارے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کردیا

عرب لیگ نے گولان پہاڑیوں بارے امریکی صدر کا فیصلہ مسترد کردیا
April 1, 2019

تیونس (92 نیوز)تیونس میں عرب لیگ سربراہ اجلاس میں عرب اوردیگر عالمی رہنماؤں نے گولان پہاڑیوں کے حوالے سے امریکی صدر کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کہا شام کی خود مختاری کونقصان پہنچانے والےاقدام کویکسرمسترد کرتے ہیں ،عرب لیگ نے  معاملے پر سلامتی کونسل میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔

تیونس میں عرب لیگ  کےسربراہ اجلاس میں عرب ممالک کے رہنما،اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اوریورپی یونین کی مشیر خارجہ  موگیرنی فیدریکا سمیت کئی عالمی رہنماشریک ہوئےاورگولان پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت تسلیم کرنےکےامریکی صدرٹرمپ کے فیصلےکومستردکردیا۔

اپنےخطاب میں شاہ سلمان نےٹرمپ کے فیصلے کومستردکرنے کے علاوہ آزادفلسطینی ریاست کےقیام سے متعلق سعودی مؤقف کااعادہ بھی کیا۔

انتونیو گوتریس نےکہامسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کے سوا کوئی حل نہیں اورمقبوضہ گولان سمیت شام کے مسائل کےحل کیلئےاسکی سالمیت کاتحفظ ضروری ہے۔

یورپی یونین کی مشیر برائے خارجہ امور فیدریکا موگیرنی نے کہا یورپی یونین مقبوضہ گولان کواسرائیلی ملکیت تسلیم نہیں کرے گی ،انہوں نے کہافلسطینیوں کو بےریاست کرنا مسئلہ فلسطین کا حل نہیں ہے۔

اجلاس میں شاہ سلمان،عراقی صدر برہم صالح،یمنی صدر منصور ہادی اور دوسرے سربراہان بھی شریک ہوئے۔