Saturday, April 20, 2024

عرب لیگ نے اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا

عرب لیگ نے اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کر دیا
November 26, 2019
قاہرہ ( 92 نیوز)  عرب لیگ نے امریکا کی جانب سے  اسرائیلی بستیوں کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے  اِسے فلسطینی  عوام کیخلاف اعلان جنگ قرار دے دیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا  ہنگامی اجلاس ہوا  ، سیکرٹری جنرل  کا کہنا تھا ٹرمپ انتظامیہ  کا فیصلہ غیر قانونی اور  مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے  خطرہ ہے ۔ سیکرٹری جنرل  نے کہا کہ  اس اقدام کے بعد  وہ مسئلہ فلسطین بارے  ثالثی کا کردار کھوچکی ہے ۔ فلسطینی وزیر خارجہ  ریاض المالکی نے کہا امریکا نے فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے اپنی  چالیس سالہ پالیسی تبدیل کرتے ہوئے  مغربی کنارے میں  واقع یہودی آبادکاریوں کو  قانونی قرار دیا تھا۔