Friday, April 26, 2024

عرب امارات میں جائیدادیں خریدنےکامعاملہ،20افرادکوایف بی آرکے سامنے پیش ہونیکا حکم

عرب امارات میں جائیدادیں خریدنےکامعاملہ،20افرادکوایف بی آرکے سامنے پیش ہونیکا حکم
November 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارت میں جائیدادیں کیسے خریدیں؟، سپریم کورٹ نے 20 پاکستانیوں کو ایف بی آر  کےسامنے پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے ایف بی آر اور ایف آئی اے  سے انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے اثاثے و اکاؤنٹس کیس کی سماعت دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ امارات میں جائیداد خریدنے والے 20 دوستوں کو آج بلایا تھا۔ ہر دوست باری باری دبئی کی پراپرٹی بارے روسٹرم پر آکربتائے ۔ ڈی جی ایف آئی اے نےبتایا 20 میں 7 لوگ بیرون ملک ہیں۔ چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ کیا یہ لوگ عارضی طور پر ملک سے باہر گئے؟۔ ڈی جی ایف ائی اے نے کہا کہ پانچ لوگ عدالتی نوٹس پر بھاگے گئے ۔ شہری نوشاد ہارون نے بتایا ایف آئی اے نے ان کے نام 12 جائیدادیں  نکالی ہیں جبکہ ان کی دوبئی میں صرف ایک پراپرٹی ہے جس کو ایمنسٹی میں ظاہرکیا گیا ۔ ایف بی آرحکام نے بتایا نوشاد ہارون کی ایک نہیں، سات جائیدادیں ہیں۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا ایف بی آر  نوشاد ہارون کو دبئی کی پراپرٹی کے معاملہ پر نوٹس کر کے جواب طلب کرے، جو قانونی کارروائی بنتی ہے وہ متعلقہ اتھارٹیز کریں۔ عدالت نے تمام 20 افراد کو 10 روزمیں ایف بی آر اور ایف آئی اے کو جواب دینے اور آئندہ منگل کو حکام کےسامنے پیش ہونے کا حکم دیا، 10 دن کاوقت آئندہ منگل سے شروع ہوگا۔ عدالت نے ایف بی آرکو 20 افراد کی دبئی جائیدادوں سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔