Monday, September 16, 2024

عراقی کردستان کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عراقی کردستان کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی، 21 افراد ہلاک، متعدد زخمی
February 6, 2016
اربیل (ویب ڈیسک) عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے اکیس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے مینجر کا کہنا تھا کہ ایک مساج سینٹر میں آگ لگی جس کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں فلپائنی بھی شامل ہیں۔ گورنر اربیل نوزاد ہادی کا کہنا تھا کہ آگ لگنےکی وجہ واضح نہیں ہو سکی لیکن شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔