Thursday, April 25, 2024

عراقی پارلیمنٹ میں امریکا کیساتھ سکیورٹی معاہدہ ختم کرنے ، فوجوں کے انخلاء کی قرارداد منظور

عراقی پارلیمنٹ میں امریکا کیساتھ سکیورٹی معاہدہ ختم کرنے ، فوجوں کے انخلاء کی قرارداد منظور
January 6, 2020
بغداد ( 92 نیوز) عراقی پارلیمنٹ نے غیر معمولی اجلاس میں  اہم ترین  فیصلے کر لئے ، اجلاس میں امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ ختم کرنے اور غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کی قرار داد منظور کر لی گئی ۔ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت  نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،  مشرق وسطی میں جنگ کے شعلے  نظر آنے لگے ہیں ، ایسے میں عراقی پارلیمنٹ نے غیر معمولی اجلاس طلب کیا جس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے اور امریکا  کیساتھ سکیورٹی  معاہدے ختم کرنے اور غیر ملکی فوجوں  کے ملک سے انخلاء کی قرارداد منظور کی گئی ۔ گزشتہ روز عراق میں  امریکی سفارتخانے   اور ایک امریکی  فوجی اڈے پر  5راکٹ فائر کئے گئے تھے جس میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔ اس کے علاوہ ایران نواز ملیشیا نے عراقی فوج کو امریکی فوجیوں کے اڈے سے دور رہنے کی وارننگ بھی دی تھی ۔