Friday, May 17, 2024

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا دورہ سعودی عرب، وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا دورہ سعودی عرب، وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا
April 1, 2021

ریاض (92 نیوز) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ انہوں نے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت حاصل کی اور وفد کے ہمراہ عمرہ بھی کیا۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا پہلا دورہ سعودی عرب مکمل ہوگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ پیشرفتوں کے علاوہ تعاون بڑھانے اور خطے کے مسائل پر بات چیت کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی موجودگی میں سعودی عرب اور عراق نے 5 معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان کوآرڈینیشن کونسل کی سطح پر ملاقاتیں کی گئیں۔ سعودی قیادت اور عراقی وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کے سرحدی معاملات اور بند سرحدی گذرگاہوں کو کھولنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا انہوں نے خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمرے کی سعادت حاصل کی۔ جس کے بعد وہ سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کرکے ریاض سے جدہ روانہ ہوگئے۔