Friday, April 26, 2024

عراقی مغربی علاقے میں امریکی ملٹری بیس پر راکٹوں سے حملہ ‏

عراقی مغربی علاقے میں امریکی ملٹری بیس پر راکٹوں سے حملہ ‏
December 4, 2019
بغداد ( 92 نیوز) عراقی سکیورٹی فورسز میڈیا سیل  کا کہنا ہے عراقی مغربی علاقے میں امریکی ملٹری بیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز  کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا  انبار صوبے میں عین الاسد ائیربیس پر 5 راکٹ داغے گئے لیکن ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ میڈیا سیل کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔