Thursday, March 28, 2024

عراقی فورسز کے صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، ہیڈکوارٹر اور متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا

عراقی فورسز کے صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، ہیڈکوارٹر اور متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا
May 24, 2015
انبار (ویب ڈیسک) عراق کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ انبار میں فضائی حملے کر کے دولت اسلامیہ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج اور شیعہ ملیشیا نے دولت اسلامیہ سے صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی کا قبضہ واپس لینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں عراق کی فضائیہ نے انبار میں دولت اسلامیہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے متعدد ٹھکانوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ حملے سے دہشت گردوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تاہم وزارت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فضائی حملے کب اور کس وقت کیے گئے۔ عراقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔