Wednesday, May 8, 2024

عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی جاری ،یرغمال بنائےگئے سیکڑوں شہری بازیاب

عراقی فورسز کی موصل میں پیش قدمی جاری ،یرغمال بنائےگئے سیکڑوں شہری بازیاب
February 26, 2017
موصل (ویب ڈیسک)عراقی فورسز کی موصل میں پیشقدمی جاری ہے۔ عراقی فوج نے داعش کی جانب سے یرغمال بنائے گئے سینکڑوں شہریوں کو بازیاب کراکے محفوظ علاقوں میں بھیج دیا گیا۔ ادھرایک عراقی جنرل نے موصل کے نواحی علاقے طیاران پر قبضہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فورسز نے بھرپور کارروائی کرنے کے بعد ان سینکڑوں شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے جنہیں شدت پسند تنظیم نے انسانی ڈھال بنانے کیلئے یرغمال بنا رکھا تھا۔ دوسری جانب عراق کی وفاقی پولیس کے کمانڈوز ڈویژن کے میجر جنرل حیدر المطوری کاکہنا ہےکہ ان کے دستوں نے موصل شہر نواحی گائوں طیاران پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور داعش کے جنگجو علاقہ خالی کر کے فرارہو گئے ہیں۔ جنرل المطوری کے مطابق اس کارروائی کے دوران داعش کے دس میں سے نو کار بم حملوں کو ناکام بنا دیا گیاجبکہ دسویں کار بم حملے  میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔