Friday, April 26, 2024

عراقی فورسز کی بڑی کامیابی‘ داعش سے رمادی کا کنٹرول واپس لے لیا

عراقی فورسز کی بڑی کامیابی‘ داعش سے رمادی کا کنٹرول واپس لے لیا
December 28, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق کے سرکاری ترجمان کے مطابق دارالحکومت بغداد سے سے ایک سو دس کلومیٹر شمال میں رمادی داعش کا آخری اور سب سے اہم گڑھ ہے۔ سکیورٹی فورسز نے داعش کےخلاف پیش قدمی کرتے ہوئے رمادی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ عراق کی خصوصی آپریشنز فورسز کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ترجمان کے مطابق داعش کےخلاف رمادی میں کارروائی سکیورٹی فورسز کا آخری دھکا ہے۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کو صوبائی حکومت کا کنٹرول حاصل کرنے میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور علاقے کو کلیئر کرنے کےلئے کام جاری ہے۔