Thursday, April 25, 2024

عراقی فورسز داعش کو دھکیلتے ہوئے موصل میں داخل ہو گئیں

عراقی فورسز داعش کو دھکیلتے ہوئے موصل میں داخل ہو گئیں
November 1, 2016
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی فورسز موصل شہر میں داخل ہو گئیں۔ داعش سے ایک اور گاو¿ں کا قبضہ چھڑا لیا۔ توپ خانے اور فضائی حملوں سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فورسز موصل شہر میں داخل ہو چکی ہیں۔ عراقی فورسز نے بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کے ساتھ موصل کے قریب بزوایا کی جانب پیش قدمی کی۔ داعش نے عراقی فورسز پر مارٹر گولے پھینکے اور فائرنگ کی۔ عراقی فوج اور اتحادیوں نے توپ خانے اور فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ عراقی فورسز نے بزوایا گاوں پر قبضے کے بعد وہاں عراقی جھنڈے لہرا دیے ہیں۔ فورسز نے شہر کی مشرقی حدود میں راستوں کو صاف کردیا ہے جس سے آرمی یونٹوں کو پیش قدمی میں مدد ملی۔ عراقی فوج کے ایک بریگیڈئیر جنرل کا کہنا ہے کہ تین خودکش بمباروں نے پیش قدمی روکنے کی کوشش کی لیکن انہیں ہلاک کر دیا گیا۔