Sunday, May 19, 2024

عراقی فضائیہ کی شام میں بمباری، داعش کا کمانڈ اور لاجسٹک سنٹر تباہ

عراقی فضائیہ کی شام میں بمباری، داعش کا کمانڈ اور لاجسٹک سنٹر تباہ
May 15, 2018
بغداد (92 نیوز) عراقی جنگی طیاروں نے شام میں موجود داعش کے کمانڈ سنٹر کو تباہ کر دیا۔ عراق کے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ عراقی فورسز نے وزیر اعظم حیدرالعبادی کے حکم پرشام میں فضائی کارروائی کی۔ اس حملے میں داعش کا کمانڈ اور لاجسٹک سپورٹ سنٹر تباہ کر دیا تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بمباری شام کے کس علاقے میں کی گئی ۔ اس سے قبل بھی عراقی فضائیہ سرحد سے ملحقہ شامی علاقوں میں کارروائی کرتی رہی ہے۔