Friday, March 29, 2024

عراقی دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا ، 38افراد ہلاک،105 زخمی

عراقی دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا ، 38افراد ہلاک،105 زخمی
January 15, 2018

بغداد ( 92 نیوز ) عراقی دارالحکومت بغداد پے در پے ہونے والے دو خودکش دھماکوں سے گونج اٹھا ۔ جن کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک جبکہ 105 زخمی ہوگئے ۔

عراقی دارالحکومت بغداد کو دہشتگردوں نے ایک بار پھر لہو لہو کرڈالا ۔ شہر کے مصروف ترین مقام ایوی ایشن اسکوائر پر دو حملہ آوروں نے یکے بعد دیگر خود کو دھماکے سے اڑا ڈالا جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائیوں کا آغاز کیا ۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔