Sunday, September 8, 2024

عراقی دارالحکومت بغدادکاجنوبی علاقہ دھماکے سے لرزاٹھا،29افراد ہلاک

عراقی دارالحکومت بغدادکاجنوبی علاقہ دھماکے سے لرزاٹھا،29افراد ہلاک
March 26, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران خودکش بم دھماکے میں انتیس افرادہلاک اورساٹھ زخمی ہوگئے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عراقی دارالحکومت بغدادکاجنوبی علاقہ دھماکے سے لرزاٹھا اسکندریہ کے علاقے میں خودکش حملہ آورنے فٹبال میچ کے دوران خود کودھماکاخیزموادسے اڑالیا خونریزدھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کواسپتال پہنچایا سکیورٹی حکام کاکہناہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ فٹبال میچ مقامی ٹیموں کے درمیان کھیلاجارہاتھا جبکہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری شدت پسندتنطیم داعش نے قبول کرلی ہے۔