Sunday, May 12, 2024

عراقی حکومت کیخلاف احتجاج جاری، پولیس کیساتھ جھڑپوں میں ہلاکتیں 44 ہوگئیں

عراقی حکومت کیخلاف احتجاج جاری، پولیس کیساتھ جھڑپوں میں ہلاکتیں 44 ہوگئیں
October 4, 2019
بغداد (92 نیوز) عراق میں حکومت کیخلاف لاکھوں افرادکے مسلسل 4روز سے جاری احتجاج کے دوران مظاہرین او رپولیس کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی، حکومت نے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ۔ مشرق وسطیٰ کا اہم شہر عراق ایک مرتبہ پھر انتشار کی زد میں آگیا،عراقی عوام اپنے ہی حکمرانوں کے خلاف باہر نکل آئی، مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک یہ حکومت گھر نہیں چلی جاتی یہ احتجاج جاری رہے گا۔ عراقی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور جھڑپوں میں اب تک کئی درجن افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں،عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بغداد میں سکیورٹی فورسز نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے،چار روز سے جاری مظاہروں کا سلسلہ مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے۔ عراقی وزیراعظم عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے لگائے گئے کرفیو کا نفاذ امن برقرار رکھنے اور مظاہرین کی حفاظت کے لیے ہے۔