Thursday, May 9, 2024

عراقی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ، زبیدہ جلال

عراقی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ، زبیدہ جلال
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال نے کہا عراقی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ بصرہ سے گوادر اور کراچی تک آئل پائپ لائن بچھانے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال ان دنوں اہم ترین  دورے پر عراق میں ہیں جہاں انہوں نے کرد ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نہ صرف دفاعی بلکہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں عراق سے تعاون کیلئے تیار ہے۔

زبیدہ جلال کا کہنا تھا پاکستان اور عراق کے تعلقات صدیوں پر محیط اور تاریخی ہیں۔ عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا دفاعی لحاظ سے دو ایشوز پر بات ہوئی۔

وزیر آئل اینڈ پٹرولیم سے گفتگو کے حوالے سے زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ بصرہ سے گوادر اور  کراچی تک آئل پائپ لائن بچھانے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

زبیدہ جلال کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں جنگ  سے تباہ صنعت کی بحالی کے لئے پاکستان مدد کرسکتا ہے۔