Friday, March 29, 2024

عراقی بینک کا دوسری شادی کرنے پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان

عراقی بینک کا دوسری شادی کرنے پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان
October 22, 2020

بغداد (92 نیوز) عراقی بینک  نے  دوسری شادی کرنے پر 10 ملین دینار قرض دینے کا اعلان کر دیا ، اعلامیہ کے مطابق تمام بینک ملازمین کوعقد ثانی کیلئے بلا استثنیٰ قرض دیا جائے گا۔

عراق کے معروف بینک الرشید نے اپنے اعلامیہ  میں کہا کہ ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر قرض فراہم کیا جائے گا بشرطیکہ اس نے پہلی شادی کے لیے قرض نہ لیا ہو۔

دوسری شادی کے خواہش مند کو 10 ملین عراقی دینار قرض دیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں 35سال سے زائدعمر کی غیر شادی شدہ خواتین کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔

 ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کے باعث نوجوان شادی کرنے کے قابل نہیں رہے ،  یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔