Tuesday, April 23, 2024

عراق کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظورکرلیا

عراق کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کا استعفیٰ منظورکرلیا
December 2, 2019
بغداد ( 92 نیوز) عراق کی  پارلیمنٹ نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفیٰ منظور کر لیا ،تاہم ملک میں جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جمعہ کو مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے عادل عبدالمہدی کے استعفے کو کابینہ اجلاس میں ہفتے کے روز منظور کر لیا گیا تھا ، جبکہ عراق کی قانون ساز اسمبلی نے اتوار کے روز غیر معمولی سیشن کے دوران وزیر اعظم کا استعفیٰ منظور کیا۔ استعفے  کے بعد عراقی صدر برہم صالح پارلیمنٹ کی اکثریتی جماعت سےنیا وزیراعظم نامزد کرنے کا کہیں گے، ملکی نظام 30 دن کیلئے نگران حکومت کو منتقل ہو جائے گا۔ 30 دن کا دورانیہ نئے وزیراعظم کی نامزدگی سے مشروط ہے، اور اس میں کمی، بیشی بھی ہو سکتی ہے ۔ ملک میں 2 ماہ سے جاری مظاہروں میں 400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔