Friday, March 29, 2024

عراق کی نادیہ مراد،کانگو کے ڈاکٹر ڈینس کوامن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا

عراق کی نادیہ مراد،کانگو کے ڈاکٹر ڈینس کوامن  کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا
December 11, 2018
اوسلو( 92 نیوز) عراق کی نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس مک ویگی کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا۔ تقریب کا انعقاد ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کیا گیا ، تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس کو گولڈ میڈل، ڈپلوما اور دس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی ۔ پچیس سالہ نادیہ مراد کو داعش کی قید سے نکلنے کے بعد مظالم کا شکار خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔  ڈاکٹر ڈینس مکویگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر دونوں کے اعزاز میں مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی ۔اسی طرح میڈیسن ،فزکس ،کیمسٹری  اور اکنامکس کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کو بھی نوبل انعامات سے نوازا گیا۔