Wednesday, April 24, 2024

عراق : کاربم دھماکے میں 11افراد ہلاک 39زخمی

عراق : کاربم دھماکے میں 11افراد ہلاک 39زخمی
April 26, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عرا ق میں کاربم دھماکےمیں گیارہ افرادہلاک اورانتالیس زخمی ہوگئے ریسکیوحکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق بغدادکاقریبی علاقہ  کاربم دھماکےسےلرزاٹھاجس میں متعددافرادزندگی کی بازی ہارگئے ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق  دھماکے میں انتالیس افرادزخمی بھی ہوئے اور متعددگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔حملہ آورنے مصروف بازارمیں دھماکاکرکےعام شہریوں کو نشانہ بنایا۔۔ریسکیوحکام نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہرکیاہے۔عراق میں گزشتہ چارروزکے دوران یہ تیسرابم دھماکاہے۔