Sunday, September 8, 2024

عراق پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھا : جان پریسکوٹ

عراق پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھا : جان پریسکوٹ
July 10, 2016
لندن(ویب ڈیسک )ہائے اس زود پشیماں کا پشیمان ہونا  برطانیہ کے سابق نائب وزیر اعظم جان پریسکوٹ نے کہاہے کہ عراق  پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھا اور ٹونی بلیئر کے فیصلے نےملک کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا۔ تفصیلات کےمطابق جان پریسکوٹ  عراق پر حملے کے وقت برطانیہ کے نائب وزیر اعظم تھے کہتے ہیں اب انہیں اس تباہ کن فیصلے کےاحساس کے ساتھ زندہ رہنا ہوگا سنڈے مرر میں اپنے مضمون میں  انہوں نے وزرا کو جنگ چھیڑنے سے پہلے جنگ کے ممکنہ نتائج اور قانونی پہلوؤں پر غور سے روکنے پر ٹونی بلیئر کو ہدف تنقید بنایا،،پریسکوٹ نے مزید لکھا وہ اب اقوام متحدہ کےسابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی اس رائے  سے متفق ہیں کہ جنگ غیر قانونی تھی اور اس کا مقصد صرف  صدام کو اقتدار سے ہٹانا تھا۔ انہوں نے  جنگ پر معافی مانگنے والے لیبر پارٹی کے رکن جیرمی کاربائن کی تعریف کی ہے  ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب وہ جنگ میں کام آنیوالے  اور زخمی ہونیوالے فوجیوں کےفیصلے کے بارے میں نہیں سوچتے ۔