Saturday, April 20, 2024

عراق نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی زائرین کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

عراق نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی زائرین کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی
October 1, 2019
بغداد (92 نیوز) عراقی حکومت نے پاکستان اور بنگلہ دیش زائرین کےلیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی زائرین کو عراقی ویزے کےلیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ زائرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اربعین حسینی کو صرف  قافلے کے ذریعے ویزا ملتا تھا، جس میں چند روز لگتے تھے لیکن پیشگی اجازت کی پالیسی کے بعد ویزا 15 سے 20 روز میں ملتا ہے۔ زائرین پہلے سے نجف پہنچ کر کربلا تک مشی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس لیے پہلے سے بکنگ بھی کرا رکھی ہے لیکن اگرویزا ملنے میں تاخیر ہوتی ہے تو ہزاروں زائرین کے ٹکٹس بیکار ہو جائیں گے۔ انہوں نےحکومت سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ کردار ادا کرے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔