Friday, April 19, 2024

عراق میں مظاہرے جاری، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 21 افراد جاں بحق

عراق میں مظاہرے جاری، سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 21 افراد جاں بحق
November 30, 2019
بغداد (92 نیوز) عراقی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے باوجود مظاہرے جاری ہیں، سیکورٹی فورسز کی پولیس ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ناصریہ شہر میں پیش آیا۔ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 90 بتائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ اس سے قبل مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی نے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے نئی حکومت  کا مطالبہ کیا تھا۔ ناصریہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد یکم اکتوبر سے اب تک 435 مظاہرین جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر غیر مسلح تھے۔