Wednesday, May 8, 2024

عراق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ، ہزاروں افراد نے مارچ کیا

عراق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ، ہزاروں افراد نے مارچ کیا
February 10, 2020
بغداد ( 92 نیوز) عراق میں مظاہروں کا سلسلہ تھم نہ سکا، نئے وزیراعظم محمد علاوی کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بغداد، نجف اور نصریا میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ نجف میں عراقی عوام نے پچھلے ہفتے مذہبی رہنما مقتدالصدر کے لوگوں کی جانب سے مظاہرین کے کیمپوں پر حملے اور8 افراد کی ہلاکت کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا۔ عراقی وزیراعظم محمد علاوی نے بھی حملے کی مذمت کی تھی۔ عراق میں جاری مظاہروں میں اب تک 500 کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔