Sunday, September 8, 2024

عراق میں حکومتی کرپشن کیخلاف اورسیاسی اصلاحات کیلئے ریلی، بغداد کے تحریر اسکوائر پر بیس ہزار شہری جمع

عراق میں حکومتی کرپشن کیخلاف اورسیاسی اصلاحات کیلئے ریلی، بغداد کے تحریر اسکوائر پر بیس ہزار شہری جمع
August 29, 2015
بغداد (ویب ڈیسک) عراق میں ہزاروں شہری حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف اور سیاسی اصلاحات کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کم ازکم بیس ہزار شہریوں نے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ حکومتی کرپشن کے خاتمے اور نیشنل سروسز میں بہتری کیلئے عراق کے دوسرے شہروں میں پرامن ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ بغداد کے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے پرچم لہرا کر قومی ترانہ بھی گایا۔ مظاہرین خوراک، پانی، بجلی اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے بہتری کیلئے اقدامات تک احتجاج جاری رہے گا۔ ہفتہ وار ریلیاں تبدیلی کیلئے مظاہروں کی کڑی ہیں۔