Friday, March 29, 2024

عراق میں حکومت مخالف احتجاج میں پھر شدت آگئیں

عراق میں حکومت مخالف احتجاج میں پھر شدت آگئیں
November 25, 2019
بغداد (92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف احتجاج ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا، نو مظاہرین کی ہلاکت پر عوام آپے سے باہر ہوگئی، سیکورٹی فورسز کو جواب دینے کیلئے پٹرول بم استعمال کرنا شروع کردیئے، اکتوبر سے جاری مظاہروں میں 339 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برسوں کی جنگ کا خاتمہ بھی عراق میں زندگی کو بحال نہ کرسکا، بےروزگاری، معاشی بدحالی اور حکومتی کرپشن نے عوام کو سیخ پا کردیا۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے بغداد سمیت جنوبی شہروں میں مزید نو افراد مارے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔ دارالحکومت بغداد میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی،، جس کا جواب پتھروں کے ساتھ ساتھ پٹرول بموں سے بھی دیا جانے لگا ہے،، حکام نے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل کردی ہے۔ ادھر ناصریہ اور بصرہ میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں،، مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر دریائے فرات کے پل سمیت مرکزی شاہراہوں کو بند کررکھا ہے، جنہیں کھلوانے کیلئے انتظامیہ کی بھی کوششیں جاری ہیں۔