Friday, April 19, 2024

عراق میں تعینات پاکستان سفیر کی غفلت کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے

عراق میں تعینات پاکستان سفیر کی غفلت کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے
March 30, 2020
 بغداد (92 نیوز) عراق میں تعینات پاکستان سفیر کی غفلت کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین عراق میں پھنس گئے ۔ سفیر کی عدم توجہی کے باعث زائرین وطن واپس نہ آسکے۔ عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے جانے والے سینکڑوں پاکستانی  وطن واپس نہ آ  سکے ۔ کورونا وائرس کے باعث   بین الاقوامی  پروزایں بند  ہونے سے  قبل ہی  سینکڑوں پاکستانی زائرین  وطن   واپسی کے منتظر تھے  لیکن عراق میں تعینات پاکستانی سفیر کی عدم توجہ کے باعث زائرین پاکستان نہ آ سکے۔ عراق میں موجود پاکستانی  زائرین  کے پاس  رقم اور اشیاء خورونوش بھی ختم ہو گئیں ۔  بیشتر  زائرین کے پاس ادویات بھی  ختم   ہو گئی  ہیں ۔ عراق میں پھنسے کئی  زائرین کینسر کے مریض ہیں۔ ابھی تک  سفارت خانے کی جانب سے کوئی  رابطہ نہیں کیا گیا ۔ عراق میں پھنسے پاکستان زائرین  نے  وزیر اعظم  عمران خان  سے   وطن واپسی کے لیے اپیل کی ہے ۔ زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ خواراک ہے نہ ہی  رقم ۔ حکومت انکی وطن واپسی کے لیے اقدامات  کرے ۔