Monday, May 13, 2024

عراق میں بیروزگاری ،کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہم کیخلاف مظاہرے جاری

عراق میں بیروزگاری ،کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہم کیخلاف  مظاہرے جاری
November 16, 2019
 بغداد (92 نیوز) عراق میں بیروزگاری ،کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہم کیخلاف  مظاہرے جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے دارالحکومت بغداد میں خیِلانی اسکوائر اور گرین زون کو ملانے والے سیِنک پُل پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراق میں یکم اکتوبر سے بیروزگاری ،کرپشن اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہم کیخلاف مظاہرے جاری ہیں جن میں تین سو انیس افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔