Friday, May 17, 2024

عراق میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 5 افراد جاں بحق، 175 زخمی

عراق میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، 5 افراد جاں بحق، 175 زخمی
February 27, 2021

بغداد (92 نیوز) عراق میں احتجاجی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں کے دوران 5 افراد جاں بحق اور 175 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پُرتشدد ہنگامہ آرائی عراقی شہر ناصریہ میں ہوئی۔ مظاہرین کو گولیاں مار کرہلاک کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 120 مظاہرین جبکہ 57 سکیورٹی اہلکار ہیں، مظاہرے علاقائی گورنرکو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہو رہے تھے۔