Friday, March 29, 2024

عراق، معاشی بد حالی کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں 15 ہلاک

عراق، معاشی بد حالی کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں 15 ہلاک
October 27, 2019
بغداد (92 نیوز) عراق میں معاشی بد حالی اور حکومت کرپشن کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراق میں معاشی بد حالی کے خلاف دو روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 63 ہوگئی جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ عراقی وزیر اعظم عادل عبدل مہدی نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی سروس کے اہلکار تعینات کر دئیے۔