Sunday, September 8, 2024

عراق عید پر بھی سوگوار‘ بغداد دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو تک پہنچ گئی

عراق عید پر بھی سوگوار‘ بغداد دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو تک پہنچ گئی
July 6, 2016
بغداد (92نیوز) عراقی دارالحکومت بغداد میں ہفتے کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی سو تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہونے والے بم دھماکوںمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پینسٹھ سے بڑھ کر ڈھائی سو ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعہ پر ملک میں تین روزہ سوگ منایا گیا۔ عراقی حکومت نے بم دھماکوں کے بعد بغداد کے داخلی راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات میں بہتری لانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ناقص بم ڈیٹیکٹر پر پابندی عائد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔