Saturday, April 27, 2024

عراق: راکٹ حملہ 20ایرانی شہری3عراقی فوجی ہلاک

عراق: راکٹ حملہ 20ایرانی شہری3عراقی فوجی ہلاک
October 30, 2015
بغداد(ویب ڈٰیسک)بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایرانی جلا وطنی کیمپ پر پندرہ راکٹ فائر کیے گئے تئیس  افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے  ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بغداد سکیورٹی اہلکاروں کا کہناہے،کہ جس ٹرک سے راکٹ فائر کیے گے ،قبضے میں لے لیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ ایرانی جلا وطنی کے کیمپ پر پندرہ راکٹ  فائر کیے گئےجس سے تیئس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہے،ہلاک ہونے والوں میں ایرانی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے،جبکہ عراقی فوجی بھی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔