Friday, May 17, 2024

عراق : دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری

عراق : دہشتگردوں کےخلاف جاری جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری
March 25, 2017
بغداد (ویب ڈیسک)عراق میں دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہےعراقی و امریکی افواج کی تازہ بمباری میں 130سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں تاحال عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں ، عراقی حکام کا کہنا ہے کہ داعش عام شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کررہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عراق میں جاری جنگ اب تک ہزاروں معصوم جانیں نگل چکی ہےمغربی موصل کے علاقہ الجدیدہ میں امریکی و عراقی افواج کی بمباری میں ایک بار پھر عام شہری نشانہ بن گئے۔ عراقی صوبہ نینوا کے گورنر نوافل حمادی کے مطابق بمباری میں 130سے زائد عام شہری جاں بحق ہوئے ان کے بقول داعش عام شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کررہی ہے۔ ادھر صوبہ نینوا کی صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں لاشیں عمارتوں تلے دبی ہیں۔ عراقی بریگیڈئیر جنرل کے مطابق طیاروں نے 27عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں سے کچھ مکمل ملیا میٹ ہوچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مستند تعداد بتانا ممکن نہیں۔