Thursday, September 19, 2024

عراق : خودکش بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک درجنوں زخمی

عراق : خودکش بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک درجنوں زخمی
March 6, 2016
بغداد(ویب ڈیسک)عراق میں خودکش بم دھماکے میں ساٹھ سے زائدافرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں داعش نے خونریزکارروائی کی ذمہ دارقبول کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق عراق کا صوبہ ہلہ زورداردھماکے سے لرزاٹھا خودکش حملہ آورنے بارود سے بھرے  ٹرک کو  اہم سکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرادیا۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں  اورزخمیوں کواسپتال منتقل  کیا۔ عرب میڈیاکے مطابق ہلاک افرادمیں بڑی تعداد شہریوں کی ہے دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔