Saturday, April 27, 2024

عراق : خود کش بم دھماکے میں 35 افراد جاں بحق

عراق : خود کش بم دھماکے میں 35 افراد جاں بحق
January 2, 2017

 

بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے دارا لحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں پنتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بغداد کے علاقے صدر میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ دودن پہلے بھی بغداد ہی میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جن میں اٹھائیس لوگ مارے گئے تھے اورداعش نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق اس حملے کا نشانہ وہ مزدور تھے جو صدر کے علاقے میں کام کا انتظار کر رہے تھے۔ حملے میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند بغداد کے قریب عراق کی انسدادِ دہشت گردی کی اکیڈمی کا دورہ کر رہے ہیں۔