Friday, May 10, 2024

عراق ، حکومت مخالف احتجاج میں اب تک 104 افراد ہلاک ہو چکے

عراق ، حکومت مخالف احتجاج میں اب تک 104 افراد ہلاک ہو چکے
October 6, 2019
بغداد ( 92 نیوز) عراق میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے جہاں  چھ روز کے دوران 104 افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، بغداد سے دن کا کرفیو اٹھالیا گیا ہے۔ عراق میں جاری عوامی احتجاج کو چھ روز ہوگئے ، جنگ سے بے حال لوگ اب حکومتی اقدامات سے سخت نالاں ہیں ، کرپشن اور بے روزگاری نے عوام کا جینا اجیرن کرڈالا۔ بغداد، نجف، النصریہ سمیت ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، مظاہرین حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے حکومتی اور سیاسی جماعتوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ بغداد میں پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے سو سے زائد افراد ہلاک اور چار ہزار زخمی ہوگئے،، جبکہ سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ بغداد میں دن کا کرفیو ختم کردیا گیا ہے،، تاہم اہم شاہراہیں اور انٹرنیٹ ابھی بھی بند ہے۔