Friday, April 26, 2024

عراق اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

عراق اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
August 19, 2021 ویب ڈیسک

بغداد/ تہران (92 نیوز) عراق اور ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

کربلا معلی میں حضرت امام حسین علیہ اسلام کے روضہ مبارک پر زائرین حاضری دے رہے ہیں، لاکھوں عزاداروں نے سینہ کوبی کرتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پرسہ دیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے، عزاداروں نے حضرت امام حسین علیہ السلام کو پرسہ دیا۔