Saturday, April 20, 2024

عراق: امریکی تربیت یافتہ فوجی دستے رمادی میں تعینات، داعش سے رمادی شہر کا کنٹرول واپس لینےکی ذمہ داری

عراق: امریکی تربیت یافتہ فوجی دستے رمادی میں تعینات، داعش سے رمادی شہر کا کنٹرول واپس لینےکی ذمہ داری
July 24, 2015
رمادی (ویب ڈیسک) عراق نے امریکا سے تربیت لینے والے فوجی دستوں کو دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لئے پہلی بار تعینات کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے رمادی شہر کا کنٹرول واپس لینے کی مہم میں پہلی بار ایسے فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے جن کی تربیت امریکا اور امریکی اتحادی فوجوں نے کی ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر کے بغداد کے غیراعلانیہ دورے کے دوران ہوا جہاں ان کی ملاقات عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ہوئی۔ ایش کارٹر نے اس موقع پر دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے عراق کی زمینی افواج کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ضرور داعش کو شکست دیں گے کیونکہ تہذیب ہمیشہ بربریت سے جیتتی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کلونل سٹیو کے مطابق تقریباً تین ہزار امریکی تربیت یافتہ فوجیوں نے حالیہ دنوں میں رمادی آپریشن میں حصہ لیا۔