Sunday, September 8, 2024

عراق: 3 بم دھماکے،71سے زائد ہلاک،150 کے قریب زخمی  

 عراق: 3 بم دھماکے،71سے زائد ہلاک،150 کے قریب زخمی   
August 10, 2015
بعقوبہ(ویب ڈیسک)عراق میں تین بم دھماکوں میں اکتہرسے زائدافرادہلاک جبکہ ڈیڑھ سوکے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی شہربعقوبہ میں دو  کاربم دھماکوں میں اکتیس سے زائدافرادہلاک  اور اسی کے قریب زخمی ہوئے ہیں،ادھردیالہ کی مقامی مارکیٹ میں خودکش دھماکے میں چالیس سے زائدافرادہلاک اوراسی کے قریب زخمی ہوگئے  ہیں ۔ تینوں واقعات میں زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے  جبکہ اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔