Friday, March 29, 2024

عدنان شاہ کی تشدد زدہ لاش بی آربی نہر سے برآمد

عدنان شاہ کی تشدد زدہ لاش بی آربی نہر سے برآمد
June 4, 2015
قصور(92نیوز)قصور کے نواحی گاؤں نتھو والا کے نزدیک بی آر بی نہر سے 92 نیوز کے رپورٹر عدنان شاہ کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوگئی ۔ نعش کے مختلف حصوں پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ عدنان شاہ کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدنان شاہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ تین روز قبل عدنان شاہ کو اس کی بیوی ثنا نے اپنے ایک ساتھی مدثر وغیرہ کے ساتھ مل کر قتل کیا اور اس کی نعش تھانہ با ٹا پور کے علاقہ میں بی آر بی نہر میں پھینک دی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدنان شاہ اور اس کی بیوی ثنا کے درمیان اکثر نا چا قی رہتی تھی اور وہ اکثر اپنے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتی تھی۔