Sunday, September 8, 2024

عدم ثبوت پر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو سمیت 4 ملزمان بری

عدم ثبوت پر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو سمیت 4 ملزمان بری
November 30, 2018
کراچی (92 نیوز) دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کا فیصلہ ہو گیا۔ اے ٹی سی نے عدم ثبوت پر ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو سمیت 4 ملزمان کو بری کر دیا۔ دیگر ملزمان میں اشتیاق پولیس والا، ابو عرفان اور شفیق موٹا شامل ہیں۔ ملزمان کے وکیل عابد زمان نے موقف پیش کیا کہ میرے موکلین کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ستائیس فروری دو ہزار چھ میں شفیق موڑ پر فائرنگ اے ایس آئی کامل مرتضی اور آصف کو قتل کیا۔ ملزمان کے خلاف ایف بی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔