Saturday, May 4, 2024

عدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی ہے، ن لیگ جعلی آڈیوز ریلز کر رہی ہے، فواد چودھری

عدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی ہے، ن لیگ جعلی آڈیوز ریلز کر رہی ہے، فواد چودھری
November 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی ہے اور ن لیگ جعلی آڈیوز ریلز کر رہی ہے۔

مولانا ظفر علیخان کی برسی کی تقریب کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کی جعلی آڈیو لیک کی گئی، رانا شمیم مسلم لیگ (ن) کے عہدیددار رہے، عدلیہ کو ن لیگ کے اقدامات کا نوٹس لینا چاہئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کو دباؤمیں لانے کی کوشش کی گئی ہے، آپ نے پراپرٹیز بنائیں ،صرف رسیدیں دیدیں، آپ جواب دینے کے بجایے آئیں بائیں شائیں کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مریم نواز کے کیسز کا معاملہ ہوتا ہے تو اداروں کو ثبوتاژ کرنے کی سازش شروع ہو جاتی ہے، جب لمبی حکومتوں میں رہتے ہیں تو من پسند افراد کو نواز کر ان سے کام لیا جاتا ہے جیسے رانا شمیم کو گلگت بلتستان کا چیف جسٹس لگوایا گیا اور اب بیان حلفی لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں دو ہفتے گتے ہیں ٹرانزیکشنز مکمل ہونے میں، ۔جلد معاشی مسائل بھی حل ہو جائیں گے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شکر گزار ہیں اور آئی ایم ایف سے بھی معاملات طے پا رہے ہیں۔