Friday, April 19, 2024

عدلیہ کو متنازعہ بنا کر نہیں بچا جا سکتا، صمصام بخاری،ڈراپ سین ہو گیا ، شہباز گل

عدلیہ کو متنازعہ بنا کر نہیں بچا جا سکتا، صمصام بخاری،ڈراپ سین ہو گیا ، شہباز گل
July 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے مریم نواز شریف کی جانب سے مبینہ ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو متنازعہ بنا کر خود کو نہیں بچایا جا سکتا ،  ن لیگ نے پھر عدلیہ  پر حملہ کیا  لیکن منہ کی کھانا پڑ گئی ۔  شہبازگل بولے بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا ڈراپ سین ہوگیا،جج کے انکار کے بعد شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔ حکومتی ترجمانوں نے  جج ارشد ملک کی ویڈیو کو پراپیگنڈا قرار دے دیا،  وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کہتے ہیں نواز لیگ سیاست کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جانا چاہتی ہے, اداروں کو متنازعہ بنانا لیگی قیادت کا بنیادی ایجنڈا ہے، بوگس دستاویزات اور ٹیمپرڈ ریکارڈ شریف فیملی کا خاصہ ہے،  نواز لیگ بند گلی میں داخل ہو چکی،فرسٹریشن دیدنی ہے۔ https://www.youtube.com/watch?v=4GbybJfuegk وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  کاکہنا تھا کہ مریم نواز بلیک میلنگ کر رہی ہیں ، موجودہ صورتحال ہائی جیکنگ جیسی ہے، مریم نوازکے بیانات کہیں سے بھی سیاست دان کا بیانیہ نہیں لگے۔ ندیم افضل چن بولے ماضی میں نواز شریف نے اپنی اسمبلی کس طرح بحال کرائی،  ن لیگ والے اپنی جنگ لڑیں ان کا حق ہے، لیکن الزام تراشی زیادتی ہے،میرا نہیں خیال جج صاحب نے ناصر بٹ کے ساتھ ایسی کوئی بات کی ہو، ن لیگی قیادت ثبوت دے گی تو دیکھیں گے۔ https://www.youtube.com/watch?v=Dei-TMCL4HE ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سزایافتہ مجرمہ بیگم صفدر اعوان  ہمیشہ پارٹی اور باپ کو مشکل میں ڈالتی ہیں، وہ پہلے دور تھے جب بغیر آواز کے فلمیں بنتی تھیں، آڈیو اور ویڈیو الگ ریکارڈ کی گئی،مریم جس شاخ پر بیٹھتی ہیں اسی کو کاٹ دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کے دائیں اور بائیں بیٹھےپریشان لوگ سب جانتے تھے، اسی لئے پریشان تھے۔