Monday, September 16, 2024

عدلیہ کرپٹ نہیں، ہم آزاد اور خودمختار ہیں: چیف جسٹس

عدلیہ کرپٹ نہیں، ہم آزاد اور خودمختار ہیں: چیف جسٹس
February 4, 2017

لاہور (92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہماری عدلیہ کرپٹ نہیں، ہم آزاد اور خودمختار ہیں، دوسروں کو انصاف فراہم کرنے والے منصف کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔ اگر معاشرے میں انصاف نہ ہو تو بگاڑ پیدا ہو گا اس لیے تمام صلاحیتوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنا ہے۔

لاہور میں جوڈیشل افسران سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے جس سے عدلیہ کے کردار پر سوالیہ نشان لگے۔ چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل افسروں سے کہا کہ جن مسائل کا سامنا آپ کوہے اس کا ہمیں اندازہ ہے۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ تمام مسائل کا جلد حل نکال لیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ججز کا احترام اور عزت کا خیال کیسے رکھنا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک منصف جو دوسروں کو انصاف فراہم کرتا ہے اسے خود بھی انصاف ملنا چاہیے۔

وعدہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے ججز کی عزت نفس کا تحفظ کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ججز کی سہولیات کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین ججز کی تحفظ کا خیال رکھیں۔  تقریب کے اختتام پر سیشن ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو حنوط شدہ عقاب تحفے میں دیا۔