Saturday, April 27, 2024

عدلیہ پر ایک حملہ پہلے،ایک اب ہوا، قوم تحفظ کریگی، چیف جسٹس پاکستان

عدلیہ پر ایک حملہ پہلے،ایک اب ہوا،   قوم تحفظ کریگی، چیف جسٹس پاکستان
April 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )سپریم کورٹ کے باہر احتجاج  کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ  عدلیہ پر ایک حملہ پہلے ہوا تھا، ایک اب ہو گیا ہے ۔ ریاست کی جانب سے کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ، قوم ہمارا تحفظ کرے گی ۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے دروازے پر آکر گالیاں دی گئیں،خواتین کو کون عدالت عظمیٰ تک لے کرآیا؟۔