Friday, March 29, 2024

عدلیہ نے دوراندیشی سے کام لیا، شیخ رشید

عدلیہ نے دوراندیشی سے کام لیا، شیخ رشید
November 28, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا سارا مسئلہ حل ہو گیا، عدلیہ نے دوراندیشی سے کام لیا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے چھ ماہ تو بہت دور ہیں،چھ ہفتے میں ہی معاملہ حل ہو جائے گا۔ شیخ رشید نےاعتراف کیا عدلیہ نے ہماری کوتاہیوں کو نظرانداز کیا اور دوراندیشی سے کام لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا سپریم کورٹ نے پہلی بار اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ہدایات بھی جاری کیں، معاملہ جب پارلیمنٹ میں جائے گا تو وہاں اس پر بحث کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ایکٹینشن کے بعد بھی تو آرمی چیف نے جانا ہی ہے، یہ قومی سلامتی کا ایشو نہیں، جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو دیکھا جائے گا، نان سیریس ماحول بنایا گیا، ایکسٹیشن میں چھپانے والی کیا بات تھی۔

قمر زمان کائرہ کہتے ہیں حکومت نے جو رویہ رکھا وہ ٹھیک نہیں، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں یہ معاملہ پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہئے۔